جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ایران کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازیں بحال

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے ایران پر مبینہ حملے کے بعد عارضی طور پر معطل تمام پروازیں معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مہر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام خمینی اور مہرآباد ائیرپورٹ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام پروازیں معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے دونوں ہوائی اڈوں پر تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو بحال کردیا گیا ہے۔

امام خمینی بین الاقوامی ائیرپورٹ کے تعلقات عامہ کے سربراہ جواد صالحی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر پروازوں کی محدودیت ختم کرنے کے بعد ہوائی جہازوں کی آمدورفت شروع ہوچکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پر پروازیں حسب معمول بحال کردی گئی ہیں، تمام مسافر ائیرپورٹ کی طرف حرکت کرنے سے پہلے اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔

ایرانی سینئر کمانڈر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایمریٹس ایئر لائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال

ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں، میزائل حملے کی کوئی اطلاع نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں