جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

اسرائیل کو روکنا ناگزیر ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنا ناگزیر ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم ہیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شہروں میں سویلین املاک کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ایرانی عوام کے خلاف بلاجواز جنگ مسلط کی گئی ہے، خود مختاری کی حفاظت کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شہروں میں سیویلین املاک کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اسرائیل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جواب دے رہے ہیں، چارٹر ہمیں ملک کے دفاع کا مکمل حق فراہم کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ چارٹر، عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارحیت سے پہلے ہم جوہری مذاکرات کی کامیابی کے قریب تھے، ایران جوہری پروگرام پر بات چیت جاری تھی کہ اسرائیل نے حملہ کردیا، اسرائیل کو جرائم پر کٹہرے میں نہیں لایا گیا تو کوئی بھی نشانہ بن سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں