امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے میزائل حملوں کی قطر کو پیشگی اطلاع کر دی تھی۔
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ منصوبوں سے واقف تین ایرانی اہلکاروں نے کہا کہ ایران نے قطری حکام کو پیشگی اطلاع دی تھی کہ حملے ہو رہے ہیں تاکہ ہلاکتوں کو کم کیا جا سکے۔
عہدیداروں نے کہا کہ ایران کو علامتی طور پر امریکا پر جوابی حملہ کرنے کی ضرورت تھی لیکن ساتھ ہی اسے اس طریقے سے انجام دیا جس سے تمام فریقوں کو باہر نکلنے کا راستہ مل سکے۔
انہوں نے اسے 2020 سے ملتی جلتی حکمت عملی کے طور پر بیان کیا جب ایران نے اپنے اعلیٰ جنرل کے قتل کے بعد عراق میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغنے سے پہلے عراق کو آگاہ کیا تھا۔
امریکی میڈیا فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کو قطر کے اڈے سے پہلےہی ہٹا دیا گیا تھا۔
قطری وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نے امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کو روک دیا ہے، ایرانی اقدامات سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی العدید ایئربیس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملہ قطر کی خود مختاری اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی ہے،۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔