اسرائیل کی جانب سے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا جاتا ہے تو ایران کے پاس اس کا فوری ردعمل دینے کیلیے پلان موجود ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل پر شائع خبر میں نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق اگر اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران کے پاس فوری جوابی حملے کا منصوبہ ہے۔
ایک ایرانی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران کے سینئر فوجی اور حکومتی عہدیداروں کے پاس ملک کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلیے ایک منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران سے جنگ کی وارننگ دے دی
حکام نے بتایا کہ اس منصوبے میں اکتوبر 2024 میں کیے گئے حملے کی طرح فوری جوابی حملہ شامل ہے جب ایران نے اسرائیل پر 200 کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے اور یہودیوں کو بنکرز میں جانے پر موجود کیا تھا۔
اسرائیل نے ایران کے زیادہ تر میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا تھا تاہم مغربی کنارے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہوگا اور تہران خطے میں اس کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے اور حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی گئی ہے۔
اسرائیل کے ایران پر حملے کے پیش نظر امریکا نے مشرقی وسطیٰ میں اپنے سفارت خانوں اور ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کر دیا۔
عراق میں امریکی سفارت خانے کو خالی کیا جا رہا ہے جبکہ کویت اور بحرین سے بھی امریکی سفارتی اہلکاروں کے اہل خانہ کی منتقل کر دیا گیا۔