منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ایران نے اپنے سب سے خطرناک ڈرون کو ’غزہ‘ کا نام دے دیا، ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے اپنے سب سے خطرناک اور سب سے بڑے ڈرون طیارے کو ’غزہ‘ کا نام دے دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس نے جنوبی ایران میں ایک بڑی فوجی مشق کے موقع پر ایک ’ہائبرڈ آپریشن‘ کے دوران غزہ کے نام سے اس ہیوی ڈیوٹی ڈرون کی نقاب کشائی کی۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے میجر جنرل حسین سلامی اور فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے ڈرون طیارے کی کارکردگی کا نظارہ کیا، ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

سپاہ پاسداران کے مطابق اس بغیر پائلٹ طیارے کی رینج 1,000 کلومیٹر ہے اور یہ کم از کم 500 کلو گرام کا پے لوڈ لے سکتا ہے، اتوار کو مشق کے دوران دشمن کے 8 فرضی اہداف کو اس نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

22 میٹر کے پروں کے پھیلاؤ اور 3,100 کلو گرام کے ٹیک آف وزن کے ساتھ یہ ڈرون 35 گھنٹے کی شان دار پرواز برداشت کر سکتا ہے اور 350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سمندری سفر کی رفتار کا حامل ہے۔

غزہ ڈرون کے آپریشنل ریڈئیس کا تخمینہ تقریباً 4,000 کلومیٹر ہے اور یہ ایک ہی پرواز میں 13 میزائل لے جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں