منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایران کا اپنے بیلسٹک میزائل کی رینج میں اضافے کا اشارہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے اسرائیلی حملے کے بعد اپنے بیلسٹک میزائل کی رینج میں اضافے کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مشیر ایرانی سپریم لیڈر کمال خرازی نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران بیلسٹک میزائل کی رینج میں اضافہ کر سکتا ہے۔

کمال خرازی نے بتایا کہ ملک کو خطرہ ہوا تو جوہری نظریہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں، ایرانی حکومت کے ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ قوی امکان ہے کہ تہران کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ ہو جائے۔

فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ڈیفنس بجٹ میں 200 فیصد تک نمایاں اضافے کا منصوبہ ہے، تمام کوششیں ملک کی دفاعی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ڈیفنس بجٹ میں اضافے کا منصوبہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں منظوری کیلیے پیش کی گئی تجویز کا حصہ ہے جسے مارچ 2025 تک حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں