ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ایران، انڈونیشیا کا مقامی کرنسیوں میں تجارت پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران اور انڈونیشیا نے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر اتفاق کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور انڈونیشیا نے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر اتفاق کر لیا ہے، دونوں ملک قومی کرنسیوں کے ذریعے ادائیگیاں کرنے پر متفق ہو گئے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات میں توسیع اہمیت کی حامل ہے، تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں، جابرانہ پابندیاں اور دباؤ ایران کی ترقی روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کی سربراہی میں ایران کا ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر ہے، ایران اور انڈونیشیا کے اعلیٰ حکام نے ترجیحی تجارت، ویزوں، ثقافتی تبادلوں، ادویات سازی کی مصنوعات کی نگرانی، سائنس اور ٹیکنالوجی، تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے 11 دستاویزات اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں