جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

ایران نے امریکا کو اہم پیغام بھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے دشمن ملک کی پشت پناہی کرنے والے امریکا کو قطر کے توسط سے اہم پیغام بھجوا دیا۔

ذرائع نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کو بتایا کہ ایران نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی سے نمٹنے کیلیے قطر کے ذریعے امریکا کو پیغام بھیجا ہے جس میں واشنگٹن کو کہا گیا کہ یکطرفہ طور پر خود کو روکے رکھنے کا مرحلہ ختم ہوگیا۔

پیغام میں ایران کا کہنا تھا کہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا غیر روایتی جواب ملے گا جس میں اسرائیلی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

بالواسطہ پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا۔

الجزیزہ کے مطابق ایران کا قطر کے توسط سے امریکا کو بھیجا گیا پیغام صدر جوبائیڈن کے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان کا جواب ہو سکتا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کو حالیہ ایرانی حملوں کا بدلہ لینے کا حق ہے جیسا کہ اپریل میں ایران نے اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا لیکن وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ جواب نہ دیں۔

ایرانی پیغام کو دو طریقوں سے سمجھا جا سکتا ہے۔ پیغام کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ آپ کچھ کریں، ہم اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ یا یہ ایک انتباہ بھی ہو سکتا ہے کہ ’آپ کارروائی کریں لیکن ہمارا ردعمل بھی سخت ہوگا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں