جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی باتوں پر کوئی یقین نہیں کرتا، وہ روز اپنے خیالات بدلتے ہیں، امریکی رکن کانگریس

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ کی رکن یاسمین انصاری کا کہنا ہے کہ میں اس بارے میں انتہائی فکر مند ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل تنازع سے کیسے نمٹ رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی نیوز ڈے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین انصاری نے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے خیالات تبدیل کرتے ہیں، کوئی بھی ان کی باتوں پر یقین نہیں کرتا۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

امریکی رکن کانگریس نے عراق جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکا کی اچھی تاریخ یا کامیابی نہیں رہی لہٰذا ایران اسرائیل تنازع میں مداخلت کا خطرہ نہیں مول نہیں لینا چاہیے۔

یاسمین انصاری نے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ تنازع کے اردگرد سفارتی طریقے پر توجہ مرکوز کریں نہ کہ ایسے راستے پر جائیں جس سے امریکی فوجیوں کا غیر ضروری جانی نقصان ہو۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی ترجمان کی جانب سے بیان دیا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ آئندہ 2 ہفتے میں کریں گے۔

ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی میڈیا میں ایران جنگ میں شامل ہونے سے متعلق خبریں آ رہی ہیں، ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق پیغام دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں مذاکرات کو موقع دینے کیلئے 2 ہفتے کا وقت کافی ہے، ٹرمپ نے پوزیشن واضح کی ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار نہیں چاہتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں