بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کاسمیٹک سرجری کرانے والوں کے لئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کی جانب سے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب 14 سال کی عمر میں لڑکیاں اور 16 سال کی عمر کے لڑکے بھی کاسمیٹک سرجری کرسکتے ہیں۔

ایران میں اس سے قبل کاسمیٹک سرجری کرانے کی کم سے کم عمر 18 سال تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایران دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کاسمیٹک سرجری کا رجحان سب سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر ایرانی خواتین میں ناک کی سرجری کرانے کا رجحان بہت ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک میں کاسمیٹک سرجریوں میں اضافے کی وجہ ساتھیوں کا دباؤ، میڈیا کا اثر اور موجودہ ثقافتی اصول ہیں۔

دوسری جانب ایران 13 جنوری کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کیساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔

یورپی طاقتوں کیساتھ مذاکرات کا اگلا دور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے ہو رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور یورپی طاقتوں میں جوہری پروگرام پر مذاکرات جنیوا میں ہوں گے۔ ایران نے نومبر میں جوہری پروگرام پر 3 یورپی طاقتوں کیساتھ بات چیت کی تھی۔

یہ بات چیت امریکا میں صدارتی انتخابات کے بعد پہلی بار اور تہران کے یورپ کی حمایت یافتہ قرارداد سے ناراض ہونے کے بعد ہوئی تھی جس میں ایران پر اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے ساتھ ناقص تعاون کا الزام لگایا گیا تھا۔

’’تہران میں ہرماہ 50 سے 100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے‘‘

تہران نے آئی اے ای اے کے نگران ادارے کو مطلع کرتے ہوئے قرارداد پر ردعمل ظاہر کیا کہ وہ اپنے افزودگی پلانٹس میں مزید یورینیم افزودہ کرنے والے سینٹری فیوجز نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں