تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

7 کلومیٹر دور سے کامیاب آپریشن، ایران دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

تہران: ایران کے ڈاکٹرز نے روبوٹ کے ذریعے کامیاب آپریشن کر کے اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  بدھ کے روز امام خمینی اسپتال میں ماہر ڈاکٹر نے روبوٹ کی مدد سے کامیاب آپریشن کیا، جس کے بعد ایران روبوٹ کی مدد سے کامیاب آپریشن کرنے والا  دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔

روبوٹ کی مدد سے سرجری کو طب کی زبان میں ’ٹیلی سرجری‘ کہا جاتا ہے۔ جس میں ایک ماہر ڈاکٹر مانیٹر پر بیٹھ کر روبوٹ کو ہدایات دیتا اور پھر اُس نے اُن پر ہی عمل کیا۔

رپورٹ کے مطابق امام خمینی اسپتال میں ہونے والے آپریشن میں ڈاکٹر مریض سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس نے اسکرین کو دیکھتے ہوئے روبوٹ آپریٹ کیا اور پھر یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

ایرانی ڈاکٹرز نے آزمائش کے لیے  سب سے پہلی روبوٹک سرجری کے لیے کتے کا انتخاب کیا تھا۔ جس کے پیٹ کو چیر کر اُس میں سے رسولی نکالی گئی۔

ایران کے خبررساں ادارے نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں آپریشن کا عمل اور ڈاکٹر کو روبوٹ آپریٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق روبوٹ کو سسٹم سے جوڑنے کے لیے ایک موبائل کمپنی نے اپنی خدمات فراہم کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا دنیا کا وہ واحد ملک تھا، جہاں روبوٹ کی مدد سے سرجری کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -