اشتہار

ایران کی جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ سمندر میں جنگی مشقیں

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ سمندر میں جنگی مشقیں کیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج فارس میں بحری جنگی مشقیں کی ہیں، مختلف نوعیت کے بحری کروز میزائل، جنگی اور جاسوسی ڈرون طیارے اور اسمارٹ آبدوزیں مشقوں کا حصہ تھیں۔

ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جنگی بحری مشقوں کا مقصد دشمن کی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

- Advertisement -

منگل کو مشق کے موقع پر بات کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ خلیج فارس کے تزویراتی علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے دوران مختلف قسم کے جدید میزائلوں اور جنگی ڈرونز کا تجربہ کیا گیا۔

انھوں نے کہا مشق میں وسیع پیمانے پر ہائی ٹیک فوجی ہتھیاروں اور آلات کا استعمال کیا گیا، اور ڈرل کے تمام آپریشنل مراحل پوری کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں پائیدار سلامتی کو یقینی بنایا ہے اور یہ کہ غیر علاقائی قوتیں اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ایران کسی بھی خطرے یا مہم جوئی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پوری طرح تیار رہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں