ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

اگر لبنان پر حملہ ہوا تو۔۔۔ ایران کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے کی تیاریاں جارہی ہیں، ایسے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کا اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک حملے کی آڑ میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا تو یہ صہیونی اقتدار کی بڑی غلطی ہو گی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یہ انتباہ فرانس کے صدر امانویل ماکروں سے فون پر گفتگو کے دوران دیا۔

- Advertisement -

ایران کے نئے صدر نے ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی طرف ان کے بطور صدر منتخب ہونے کی توثیق کے بعد اپنی ذمہ داریاں اتوار کے روز باضابطہ سنبھال لی ہیں۔

ایرانی صدر نے گزشتہ روز فرانسیسی صدر امانویل ماکروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ باہمی اعتماد و احترام کے تحت تعلقات کو فروغ دینے کیلیے تیار ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر صیہونی اقتدار نے لبنان پر حملے کی کوشش کی تو اُسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔

دوسری جانب اسرائیل اور ترکی کے درمیان لفظی جنگ مزید تیز ہو گئی ہے، کشیدگی بڑھنے پر ترکی نے نیتن یاہو کا ہٹلر سے موازنہ کر دیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اسرائیل کے تبصرے کے بعد کہا ہے کہ ”نسل کشی نیتن یاہو“ کا انجام ایڈولف ہٹلر کی طرح ہی ہوگا۔

ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ”جس طرح نسل کشی کرنے والے ہٹلر کا خاتمہ ہوا تھا، اسی طرح نسل کشی کرنے والے نیتن یاہو کا بھی خاتمہ ہوگا۔“

غزہ میں پولیو کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او

تازہ ترین کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی ہے، جب رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس پر اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے بیان جاری کیا کہ ”اردوان صدام حسین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بس یہ یاد کریں کہ وہاں کیا ہوا اور کیسے ختم ہوا۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں