تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یوکرینی طیارہ حادثہ، خاتون مسافر کی 20 منٹ پہلے شوہر سے گفتگو

تہران: ایران میں تباہ ہونے والے یوکرینی مسافر طیارے میں سوار خاتون کی اپنے خاوند سے 20 منٹ پہلے بات ہوئی اور پھر جہاز تباہ ہوگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی رپورٹ کے مطابق ’شیدا شادکھو‘ اپنی چھٹیاں گزارنے کے لیے کینیڈا سے ایران پہنچی تھیں اور وہ اُسی بدقسمت طیارے میں سوار تھیں جو ایران میں تباہ ہوا۔

امریکی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیدا کے شوہر حسان کا کہنا تھا کہ ’وہ ٹورنٹو کے ایک دفتر میں ملازمت کرتی تھی اور اپنی تین ہفتے کی چھٹیوں میں والدہ اور بہنوں سے ملنے تہران گئی تھی، جب چھٹیاں ختم ہونے لگیں تو وہ واپس میرے پاس آرہی تھی’۔

’میں نے اُس سے آخری بار  20 منٹ قبل بات کی، وہ امریکا اور ایران کی کشیدگی کے حوالے سے بہت پریشان تھی اور بتا رہی تھی کہ ایرانی جنرل کی موت کے بعد صورت بہت زیادہ خراب حال خراب ہے‘۔

مزید پڑھیں: یوکرین طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا، بورس جانسن اور جسٹن ٹروڈو کا بھی دعویٰ

حسان کا کہنا تھاکہ ’میں نے اُس کی بات کو سُنا اور پھر تسلی دی کہ ’ تم پریشان نہیں ہو، کوئی جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی ایسا کچھ ہونے والا‘

’اُس نے میری بات سُن کو اطمینان کا اظہار کیا اور خدا حافظ کہا اور پھر فون بند ہو گیا‘۔

حسان کا کہنا تھا کہ جب میں نے طیارہ تباہ ہونے کی خبر سنی تو دل گھبرا گیا کیونکہ تہران سے ایک ہی فلائٹ یوکرینی دارالحکومت کے لیے آرہی تھی، کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود اُس کا فون بند ملا اور پھر اُس کے مرنے کی بھی تصدیق ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز ایران کی فضائی حدود میں یوکرینی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار 176 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، اس جہاز میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 62 مسافر سوار تھے۔

Comments

- Advertisement -