جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ایران کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ایران کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ ہوجائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے عندیہ دیا ہے کہ ایران دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

فاطمہ مہاجرانی کا کہنا تھا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ڈیفنس بجٹ میں 200 فیصد تک نمایاں اضافے کا منصوبہ ہے، تمام کوششیں ملک کی دفاعی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ ڈیفنس بجٹ میں اضافے کا منصوبہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کی گئی تجویز کا حصہ ہے جسے مارچ 2025ء تک حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔

دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی فوج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سامنا ہے، ایسے میں اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی تجویز کا مسودہ بھی نشر کردیا ہے، مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 60 روزہ سیز فائر کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ایران کے دفاعی نظام نے اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، ایرانی حکام

اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی فوری طور پر شروع کردی جائے گی، جبکہ اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی فوج نکال لے گا۔نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی کی جانب سے اُمید کا اظہار کیا گیا ہے کہ چند گھنٹے میں سیز فائر ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں