تہران: ایران دہشتگرد اسرائیل کو 26 اکتوبر 2024 کے تہران پر میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے تیاری میں مصروف ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی تسنیم نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ایران اسرائیل کو جواب دینے کیلیے تیار ہے۔
26 اکتوبر 2024 کو تہران کی جانب سے اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کے بدلے میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایرانی فوجی اہداف پر میزائل حملے کیے تھے۔
چند روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔
نیتن یاہو کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر تھے جہاں اُن کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہونی تھی۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کر دیا تو ایران میں معاشی تباہی کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔