بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

جو کرنا ہے کرلو، دباؤ میں مذاکرات نہیں کریں گے: ایران کا امریکا کو دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جو کرنا ہے کرلو، ایران دباؤ میں آکر امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے صدرٹرمپ کی دھمکی آمیز پیشکش پر ردعمل میں کہا امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرلے میں بات نہیں کروں گا۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابلِ قبول نہیں، اس سے پہلے ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای نے امریکا کو بدمعاش ملک قرار دیتے ہوئے مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  جمعے کو جوہری معاہدے پر بات چیت کیلئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط لکھا تھا۔

خط میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے نمٹنے کے دو ہی طریقےہیں،ایک فوجی طورپر، یا پھر ڈیل کریں۔ ٹرمپ نے خط میں یہ بھی کہا تھا میں میں ڈیل کو ترجیح دوں گا، ایران کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں