تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاسداران انقلاب ایران کے محافظ ہیں: صدر حسن روحانی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب ایران کے محافظ ہیں جنہوں نے عوام کی حفاظت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اسلامک ریوولیوشنری گارڈز کور یا پاسداران انقلابِ اسلامی کو ایران کے محافظ قرار دیتے ہوئے امریکی فیصلے کے خلاف ان کا دفاع کیا ہے اور کہا کہ ان پاسداران نے ایرانی عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر کردہ اپنے ایک خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان پاسداران نے ایرانی عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

حسن روحانی کا کہنا تھا امریکا پاسداران انقلاب کے خلاف عناد رکھتا ہے اور اسی باعث اس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی صدر نے امریکا کو عالمی دہشت گردی کا سربراہ بھی قرار دیا، امریکی فیصلے کے رد عمل میں ایران نے بھی امریکی فوج کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کونسل نے امریکی فیصلے کے رد عمل میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، امریکا نے گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

امریکا دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک ہے،ایران

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -