ایرانی صدر نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کی تردید کرتے ہوئے ان سے امن کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ان تبصروں کی تردید کی ہے کہ ان کے ملک نے 2024 میں جان سے مارنے کی دو سابقہ کوششوں کے بعد امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔
نشر ہونے والے امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیزشکیان نے بھی اصرار کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن ہے تاہم ٹرمپ کو "جنگ” کے خطرے سے خبردار کیا۔
پیزشکیان نے واضح کہا کہ ہم نے کبھی بھی یہ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کی اور ہم کبھی نہیں کریں گے۔
نومبر میں امریکی محکمہ انصاف نے ایک ایرانی شخص پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب گارڈ کور (IRGC) کی جانب سے ریپبلکن رہنما کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے قبل مبینہ منصوبہ کو ناکام بنا دیا تھا۔
ٹرمپ نے گزشتہ سال امریکی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ ان کے قتل کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔