منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

ایران کا نیا صدر کون؟ ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں حادثاتی موت کے بعد قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے جاری ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک بڑھا دیا ہے۔ اس سے قبل، کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ ووٹنگ رات 8 بجے تک بڑھا دی جائے گی۔

تہران کے ایک پولنگ سٹیشن سے رپورٹ کرتے ہوئے، الجزیرہ کے ریسول سردار کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں توسیع کا مقصد ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں یہی معمول ہے اور لوگوں کو حق رائے دہی دینے کے لیے اضافی وقت کی مہلت دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو امیدواروں کی دستبرداری کے بعد مقابلہ اب چار امیدواروں کے درمیان ہوگا۔

اگر کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد کرایا جائے گا۔

صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی مدمقابل ہیں، حتمی نتائج کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں