تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایران میں احتجاجی مظاہرے جاری، سوشل میڈیا نیٹ ورک پرعارضی طورپرپابندی عائد

تہران : ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے، مظاہروں کے درمیان جھڑپوں میں دوافراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد حکام نے سوشل میڈیا نیٹ ورک پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی، ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مریکی صدرکوایرانی قوم کا ہمدرد بننے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی، بے روزگاری غربت کو ختم کرنے میں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف شروع ہونے والے عوامی مظاہروں نے  شدت اختیار کرلی، تہران،مشہد سمیت دیگرشہروں میں پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے مظاہروں کی فوٹیج منظرعام پرآنے کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا پرعارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایرانی فوج اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف  کریک ڈاؤن شروع کیا گیا،  تازہ کریک ڈاؤن میں 200 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی صدرکوایرانی قوم کا ہمدرد بننے کی ضرورت نہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا ہے پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم تشدد کی اجازت نہیں دی جائیگی، امریکی صدرکوایرانی قوم کا ہمدرد بننے کی ضرورت نہیں، کچھ ماہ قبل وہ ایرانیوں کو دہشتگردقرار دے چکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس شخص کا تمام وجود ہی ایرانی قوم کے خلاف ہے، اس کو ایران کے عوام کے لیے افسردہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

صدر روحانی نے سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ انھیں تنقید کے لیے موقع فراہم کرنا چاہیے۔

ایرانی عوام سےاظہاریکجہتی کے لئے وائٹ ہاؤس کے باہربھی ایرانی شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ ایران میں سیاسی احتجاج کم دیکھنے میں آیا اور آخری مرتبہ2009 ءمیں اس وقت ہوا تھا جب محمو د احمدی نژادکا صدر کی حیثیت سے دوبارہ انتخاب ہوا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -