جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

’ایران اسرائیل پر ہزاروں میزائل داغنے کیلیے تیار ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ تہران گزشتہ ہفتے کیے گئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ کرنے کیلیے تیار ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ایک سینیئر کمانڈر نے بتایا کہ اگر اسرائیل کی طرف سے جوابی حملہ کیا گیا تو ایران گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں بہت بڑا آپریشن کرنے کیلیے بالکل تیار ہے۔

پاسداران انقلاب کے چیف حسین سلامی کے مشیر ابراہیم جباری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اسرائیل پر 200 میزائل حملے کیے لیکن اب سینکڑوں یا ہزاروں میزائل اس کے زیر قبضہ علاقوں میں گرانے اور اس کے سکیورٹی، فوجی اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنانے کیلیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

ابراہیم جباری نے کہا کہ اسرائیل ایران کے مقابلے میں جغرافیائی لحاظ سے بہت چھوٹا ہے لہٰذا اسے ایرانی کارروائیوں کے اثرات سے محتاط رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک وسیع ملک ہے، اگر ہماری کسی جگہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہم نے ملک کے دیگر حصوں سے حملہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر لی ہے۔

اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کیا کرنے جا رہے ہیں؟ امریکا اس جنگ ​​میں اترنے کی ہمت نہیں کرے گا اور ہم اس چھوٹے سے علاقے (اسرائیل) کو ہلا کر رکھ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں