اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

امریکی صدر کی ایٹمی پروگرام پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش، ایران کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی پروگرام پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کے بعد ایران کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹرمپ کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران برابری کی بنیاد پر بات چیت کیلئے تیار ہے، ایرانی صدر نے سوال کیا کہ اگر امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں کا کیا جواز؟

ٹرمپ نے دھمکیوں کے بعد ایران کو براہ راست مذاکرات کی تجویز دے دی

انھوں نے کہا کہ ایک طرف دھمکیاں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، امریکا ایران ہی کی نہیں دنیا بھر کی تذلیل کررہا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ دھمکی آمیز رویہ مذاکرات کی پیشکش سے متصادم ہے، خیا ل رہے کہ ٹرمپ نے سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں ایران پر بمباری کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں بمباری کرنے کی دھمکی کے بعد روس تہران کے دفاع میں سامنے آگیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری ڈھانچے پر حملے کیے گئے تو اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ حقیقت میں دھمکیاں سنی جا رہی ہیں اور الٹی میٹم بھی سنے جا رہے ہیں، ہم اسے نامناسب سمجھتے ہیں اور مذمت بھی کرتے ہیں، روس اسے امریکا کیلیے ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا ایک طریقہ سمجھتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر نے امریکا کو وارننگ دے دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں