پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا، ٹرمپ کے خط کا جواب عمان کے توسط سے ارسال کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی صدر کے خط کا جواب عمان کے توسط سے بھیجا گیا ہے، ایران نے خط میں دباؤ میں براہ راست مذاکرات نہ کرنے کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط سے متعلق اپنا موقف تفصیلی سے بیان کیا، تہران ایٹمی پروگرام پر امریکا سے بلواسطہ بات چیت کیلئے تیار ہے۔

ایران نے اپنے سب سے بڑے زیر زمین میزائل بیس کو دنیا کے سامنے پیش کردیا

اس ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس بزنس نیٹ ورک کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور اس کی اعلیٰ قیادت کو خط بھیجا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں کیونکہ یہ ایران کے مفاد کیلیے بہتر ہے، میرے خیال میں وہ خود بھی خط حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں کچھ کرنا ہوگا ایک اور جوہری ہتھیار نہیں بننے دے سکتے۔

امریکی صدر کے خط سے متعلق ایران کا بڑا بیان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں