تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکی فوج کی موجودگی سے شام میں عدم استحکام کی صورت حال رونما ہوئی، ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی ایک سنگین غلطی تھی جس کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام کی صورت حال رونما ہوئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے شام سے فوج واپس بلانے پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی نہ صرف غلطی تھی بلکہ یہ نظریاتی کشیدگی کا باعث بھی بنی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران شام میں امریکی فوج کے داخلے کی پہلے روز سے مخالفت کرتا آیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی کو کسی طرح بھی درست اقدام قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس کی وجہ سے سارا علاقہ عدم استحکام کا شکار ہوا۔

مزید پڑھیں: شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا: وائٹ ہاؤس کا اعلان

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوج کا انخلاء روس، ایران، شام سمیت کئی ممالک کے لیے خوشی کا باعث نہیں ہے لیکن مجھے وہ اقدام کرنے ہیں جو امریکا کے لیے فائدہ مند ہوں۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیرقانونی ہے، شام میں ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے شام سے انخلا کا فیصلہ کیا ہے تو یہ اچھی بات ہے، لیکن ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کے شام سے فوج واپس بلانے کے اعلان کے بعد فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ یہ عمل سو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -