تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایران میں مقیم امریکی جاسوس کو پھانسی دینے کا حکم

تہران: امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے لیے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر ایرانی عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔ جبکہ امریکا کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلیٰ عدلیہ نے ’امیر رحیم پور‘ نامی شخص کو امریکا کی مرکزی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی، مجرم نے اہم معلومات امریکا کو فراہم کیں۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلامحسین اسماعیلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر رحیم نے ایرانی جوہری معلومات سی آئی اے کو فراہم کیں، جبکہ سزا پانے والوں میں دیگر دو جاسوس اور ہیں جن کی شناخت واضح نہیں کی گئی۔

دونوں جاسوسوں کو 15، 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خیراتی کاموں میں ملوث ہو کر مجرمان ملک میں جاسوس کرتے اور اہم معلومات امریکا کو فراہم کرتے تھے، جبکہ امیر رحیم پور کو جلد پھانسی دی جائے گی۔

امریکا نے ایرانی جاسوسوں کو سزا سنا دی

خیال رہے کہ مذکوہ مجرم کو ابھی موت کی سزا ہوئی ہے تاہم پھانسی کی تاریخ کا تعین تاحال سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ یا پھر خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید بھی سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی جانب سے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، ایرانی حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 17 جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جاسوس حساس اداروں اور اہم کمپنیوں میں کام کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -