تہران : ایران کے ساحلی شہر چابہار میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوبی ساحلی شہر چابہار میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس کمانڈوز کے ہیڈکوارٹر پر کچھ دیر قبل بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ہنگامی خدمات اور طبی امداد فراہم کرنے والے عملے نے موقع پر پہنچ زخمیوں اسپتال منتقل کیا۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایرانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والا دھما کا خودکش تھا۔
🎥 فيلمي از لحظات پس از انفجار خودرو بمب گذاری شده در #چابهار pic.twitter.com/DPopAQ5upN
— پايگاه خبری انتخاب (@Entekhab_News) December 6, 2018
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز نےواقعے کے فوراً بعد جائے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دے کر تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
خیال رہے کہ چابہار ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کا شہر ہے جہاں آئے روز ایسے ناخشگوار واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔