جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

’ایران حماس کے منظورشدہ غزہ معاہدے کی حمایت کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران حماس کے منظور شدہ کسی بھی غزہ معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

ایران کے نئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی ہے جہاں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عراقچی نے کہا کہ ایران انکلیو میں جنگ بندی کے قیام کے لیے قطر کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور کسی بھی معاہدے کی حمایت کرے گا جسے فلسطینی مزاحمت اور حماس میں ہمارے دوست منظور کرتے ہیں۔

- Advertisement -

مبینہ طور پر قطری عہدیدار نے ایک معاہدے کے حصول اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تازہ ترین پیش رفت اور کوششوں کی رپورٹ پیش کی۔

الثانی جلد ہی ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

قبل ازیں عباس عراقچی نے ایک بار پھر عہد کیا ہے کہ ان کا ملک تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب دے گا۔

انھوں نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’تہران میں اسرائیلی دہشت گردانہ حملے پر ایران کی طرف سے جواب دیا جانا قطعی ہے، اور یہ جواب بالکل نپا تلا اور اچھی طرح سے منصوبہ بند ہوگا۔‘‘

عراقچی نے مزید لکھا: ’’ہمیں کشیدگی کا کوئی خوف نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ہم اسرائیل کے برعکس کشیدگی بالکل نہیں چاہتے۔‘‘ ایرانی وزیر نے کہا کہ انھوں نے یہ تبصرہ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں