پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ایران نے اہم اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس کے میزائل حملوں کے جواب میں کسی قسم کی بھی کارروائی کی تو وہ اس کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس این این نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی کا اہم بیان جاری کیا جس میں انہوں نے سخت مؤقف اپنایا۔

علی فدوی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو تہران اسرائیلی توانائی اور گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

- Advertisement -

پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ’اگر اسرائیل ایسی غلطی کرتا ہے تو ہم اس کے توانائی کے تمام ذرائع، تنصیبات اور تمام ریفائنریوں و گیس فیلڈز کو نشانہ بنائیں گے‘۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تہران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد کہا تھا کہ تہران نے بڑی غلطی کی ہے اور اب اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے منگل کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ اور لبنان میں شہریوں پر وحشیانہ حملے اور حماس اور حزب اللہ کے سرکردہ رہنماؤں کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں