پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق ایرانی صدر کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کل سے کورونا کے کم خطرات والے علاقوں میں مساجد کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں اعلیٰ سطح اجلاس میں کورونا وائرس سے کم متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایرانی وزارت صحت کی سفارشات اور مرتب رپورٹس کی روشنی میں صدر حسن روحانی نے 132 کم خطرات والے علاقوں میں کل سے مساجد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئےکیسز رپورٹ نہ ہونے والےعلاقوں کی مساجدکھولی جائیں گی، ایسے 132 کم خطرے والےشہر اور قصبوں میں مساجد پیر سےکھل جائیں گی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان علاقوں میں بھی جمعےکےخطبے دوبارہ شروع ہوں گے اور یہ تمام اقدامات ہیلتھ پروٹوکولز کےتحت کئےجائیں گے۔

ایرانی صدرحسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ پابندیاں آہستہ آہستہ اٹھائی جائیں گی اور عوام کو صورتحال کیلئےتیار رہنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں