ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ایران کا فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پڑوسی ملک ایران نے فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے ایرانی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ جاری کرے گی، فائر فائٹنگ ایئر کرافٹ جنگلات میں آگ پر قابو کے آپریشن میں حصہ لے گا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اتھارٹی فائر فائٹنگ ایئر کرافٹ کو خصوصی روٹ جاری کرے گا، فائر فائٹنگ ایئر کرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی، طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے پانی دیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب پاک فوج کا صوبہ بلوچستان کے علاقہ ضلع شیرانی کے قریب جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جنگلات میں آگ 18 مئی کو 10 ہزار فٹ بلند چوٹیوں پر لگی تاہم شدید گرم موسم اور ہواؤں کے باعث آگ دور تک پھیل گئی، فوج اور ایف سی بلوچستان زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کررہے ہیں، قریب ترین دیہات آگ سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، 10 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

کوئٹہ کور ہیڈ کوارٹر پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ایف سی کا ایک ونگ، 2 آرمی ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ایک ہیلی کاپٹر سے آگ پر پانی گرایا جارہا ہے جبکہ دوسرے ہیلی کاپٹر سے فائر بالز اور کیمیکلز پھینکے جارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 400 فائربالز، 200 فائر سوٹس اور دیگر آلات بھی این ڈی ایم اے کو دیے گئے ہیں، جبکہ فوج ضروری ریلیف آلات لاہور سے ژوب منتقل کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں