جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ایران کبھی بھی نیوکلیئرہتھیار حاصل نہیں کرپائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کر پائے گا۔

ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو حملے میں قتل کرنے کے بعد سے امریکی صدر کی بڑھکوں اور دھمکیوں کا سلسلہ برقرار ہے، طاقت کے نشے میں چور ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو کھلم کھلا للکار رہے ہیں اور ساتھ ہی خطرناک انجام کی دھمکیوں کے ذریعے جلتی پر تیل چھڑک رہے ہیں۔

- Advertisement -

دھمکی آمیز پیغامات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

اسے بھی پڑھیں: ایران کا یورینیم افزودگی جاری رکھنے کا اعلان

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران یورینیم افزودگی کے لیے حدود اور اب ذخیرے کی مقدار کی پاس داری نہیں کرے گا، اور اپنی تکنیکی ضروریات کے مطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے جنگ میں پہل کی ہے اب اسے جواب کے لیے تیار رہنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی قوانین کا علم ہے نہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سمجھ، امریکیوں کو برابر کی چوٹ لگنے سے ہی جنگ کا دور ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکی صدر کی ایران کو بڑی دھمکی

قبل ازیں امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ میں کانگریس پر ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صدر اور کانگریس کو اپنا وقت اور توانائیاں مواخذے کی قانونی پیچیدگیوں پر ضائع نہیں کرنی چاہیئں جب کہ ہمارے پر پاس بڑے اہم معاملات زیر التوا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دیے جانے والے پیغام میں ایران کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے 52 اہم مقامات امریکی نشانے پر ہیں، اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیں گے، امریکی حملہ تیز ہوگا اور انتہائی شدت سے کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے لکھا کہ ایران امریکی تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ایران نے حملہ کیا تو اس کی تنصیبات پر حملہ کر دیں گے، ان جگہوں میں کچھ ایران اور ایرانی ثقافت کے لیے بہت اہم ہیں، امریکا مزید دھمکیاں سننا نہیں چاہتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں