تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘ایران محسن فخریزادہ کے قتل کا جواب دے گا’

ترجمان ایرانی سفار ت خانہ نے کہا ہے کہ محسن فخریزادہ کا قتل یواین چارٹراورعالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ایران اس جرم کا ارتکاب کرنےوالوں کوجواب دینےکاحق محفوظ رکھتاہے۔

ایرانی وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کےسربراہ کے تہران میں قتل پر ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے بیان میں کہا ہے کہ محسن فخریزادہ کاقتل یواین چارٹراورعالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی میں اسرائیل کےملوث ہونےکےشواہدہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اس جرم کا ارتکاب کرنےوالوں کوجواب دینےکاحق محفوظ رکھتاہے، قتل کی قانونی ذمہ داری اسرائیلی حکومت اوراس کےاتحادیوں پرہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ قتل صہیونی حکومت کےایران، خطےمیں قتل و غارت گری کےتسلسل کاحصہ ہے فخریزادہ کےقتل کی وجہ ریاستی دہشت گردی ہے توقع ہےتمام ممالک دہشت گردی کےاس اقدام کامناسب جواب دیں گے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اس حوالےسےاپنےدہرےمعیارات کاخاتمہ کرے، عالمی برادری ریاستی دہشت گردی کےاس اقدام کی مذمت کرے، امریکی ،اسرائیل،حواریوں کامقصدمشرق وسطی میں اپنی شرائط ٹھونساہے۔

ایٹمی سائنسدان کا قتل، ایرانی صدر کا اسرائیل سے متعلق اہم اعلان

ایٹمی و میزائل سازی کے سائنس دان محسن فخری زادے کو تہران کے مشرقی علاقے آبسرد میں مشین گن سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ایرانی سائنس دان کو قتل کرنے کےلیے شرپسندوں نے پہلے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا کیا تاکہ فخری زادے کی گاڑی رکے اور موقع پاتے ہی نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

محسن فخری زادے ایران کی امام حسین یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر تھے، جو ایرانی وزارت دفاع کے اہم سائنسدان تھے۔

ایرانی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ فخری زادے کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کررکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -