جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسرائیل ہمارے ارادے کو نہ آزمائے، ایران کا واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنا پیغام پہلے بھی کئی بار دہرا چکا ہے اور دوسرے فریق سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ ایران کے ارادے کو نہ آزمائے اور اس کی صلاحیتوں کو کم نہ سمجھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے IRNA کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یہ بات پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد پہنچنے کے بعد ایک بیان میں کہی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں امتحانوں میں کامیاب رہا ہے اور اگر کسی نے اس کو آزمایا تو وہ نتائج بھگت لے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے واضح کیا کہ ایران کی صلاحتیں درآمد شدہ نہیں ہیں جو چند میزائلوں سے ختم ہوجائیں۔

ایرانی وزیر خارجہ آج پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسی طرح ان دونوں شخصیات کی قیادت میں ایران اور پاکستان کے وفدوں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو اسرائیل نے امریکا کی حمایت سے ایران کے 3 صوبوں میں فضائی حملہ کیا تھا۔ اس دوران میزائلوں کی تیاری اور داغے جانے کے مقامات کے علاوہ فضائی دفاعی نظام (S-300) کو بھی ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

یحییٰ سنوار کا پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر کا اہم انکشاف

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیلی حملے کو بنا جواب دیے نہیں چھوڑ سکتا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک جوابی کارروائی کے طریقہ کار غور کر رہا ہے۔ پزشکیان کے مطابق ”غزہ اور لبنان میں فائر بندی کی صورت میں ہمارے جواب کی نوعیت اور شدت تبدیل ہو سکتی ہے”۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں