بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

اسرائیل نے مزید کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران نے دوٹوک مؤقف اپنایا ہے کہ اگر اسرائیل نے مزید کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی سفیر سفیر امیر سعید نے بتایا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو جواب دینا ناگزیر تھا اور تقریباً 200 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ ضرورت تھا، دشمن کو جارحیت کا جواب دینا ضروری تھا اور اسرائیل کو یہ برداشت کرنا پڑے گا۔

امیر سعید نے کہا کہ اسرائیل نے بار بار علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بار بار حملوں کے جواب میں تہران نے ضروری قدم اٹھایا، اپنے دفاع کے مکمل حق کے مطابق فوجی اہداف پر حملہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس رہنما کو ایران کی سرزمین پر شہید کیا جبکہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا، اس نے لبنان میں ایک ایرانی فوجی مشیر کو قتل کیا۔

اجلاس میں سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مسلسل ایرانی سرزمین اور مفادات کی خلاف ورزی کی، تہران اب اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں