پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تباہی کے ایک گھنٹے بعد تک کون زندہ تھا؟ تحقیقات میں بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایرانی حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں بڑا انکشاف سامنے آیا، جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی تباہی کے ایک گھنٹے بعد تک کون زندہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی،وزیرخارجہ اوردیگر کے جاں بحق ہونے پر ایران کی فضا سوگ وار ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ،ایران کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے سربراہ محمدحسن نامی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار آیت اللہ محمد علی آل ہاشم حادثے کا شکار ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک وہ زندہ رہے اور انہوں نے صدارتی آفس کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی کو ٹیلی فون کر کے بات بھی کی تھی۔

اانہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بہتر حالت میں آیت اللہ محمد علی آل ہاشم کی لاش ملی ہے جبکہ آگ لگنے کے باوجود صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر تمام افراد کی لاشیں قابل شناخت ہیں اوراس لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہی۔

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی، کمیٹی کے اراکین نے جائے حادثہ پر پہنچ کرہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات شروع کردی ہے، واقعے کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

خیال رہے اتوار کے روز صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹرموسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا، حادثے میں ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اورخامنہ ای کے ترجمان محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

صدر ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کی شکل میں تبریز جا رہے تھے۔

بعد ازاں ایران کےسپریم کمانڈرعلی خامنہ ای نے نائب صدرمحمدمخبر کودو ماہ کیلئےایران کاصدرمقررکردیا اور علی باقری کنی کو عبوری وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔

صدر محمد مخبر الیکٹریکل انجینئرہیں، ان کےپاس عالمی قانون میں ماسٹرزاورڈاکٹریٹ کی ڈگریاں بھی ہیں ، وہ ایران کے امیر ترین اقتصادی گروپوں میں سے ایک استاداجرائی فرمان امام کے ایگزیکٹو اسٹاف کےسربراہ بھی رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں