جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

ایران کے اعلیٰ ترین کمانڈر شہید ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی کمانڈر شادمانی اسرائیلی حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈ سینٹر کے سربراہ علی شادمانی اسرائیل کے فوجی حملوں کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

سرکاری میڈیا نے مزید کہا کہ گارڈ کے کمانڈ سینٹر نے اس کے قتل کا "سخت بدلہ” لینے کا وعدہ کیا ہے۔

اسرائیل کی فوج نے 17 جون کو کہا کہ اس نے شادمانی کو ہلاک کیا جس کی شناخت اس نے ایران کے جنگ کے وقت کے چیف آف اسٹاف اور سب سے سینئر فوجی کمانڈر کے طور پر کی تھی۔

شہید قرار دیے گئے ایران کے اعلیٰ فوجی جنرل زندہ نکلے، ویڈیو جاری

اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شہید ہونے والے ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کیس سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کر دیا گیا۔

العربیہ پر شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ہفتے کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران شہید ہونے والے سینئر فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کی سرکاری تدفین کی جائے گی۔
ارنا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والے کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو مقام وقت کے مطابق صبح 8:00 بجے تہران میں ادا کی جائے گی۔

بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کے شہیف سربراہ حسین سلامی کو جمعرات کے روز سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں