تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایرانی جنگی طیارہ گرِ کر تباہ، پائلٹ جان بچانے میں کامیاب

ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گرِ کر تباہ ہو گیا جب کہ سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فضائیہ کا جیٹ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث اصفہان شہر میں گرِ کر تباہ ہوا۔

حادثے کے شکار طیارے کے دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرمین ایف 14 ٹامکیٹ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث صحرائی علاقے میں گرا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ایرانی جیٹ گرِ کر تباہ ہونے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ جان سے گئے تھے۔

خیال رہے کہ ایران کے پاس موجود طیارے کافی پرانے ہیں، جس کی وجہ سے حادثات پیش آنے کے واقعات عام ہیں، ایران کی ایئر فورس کے پاس امریکہ کے بنائے گئے طیارے ہیں جو 1979 کے ایران انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -