پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر ایرانی وزیر خزانہ برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں بڑھتی مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ملکی کرنسی میں مسلسل گراوٹ پر وزیر خزانہ عبدالناصر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ملکی کرنسی کی قدر میں مسلسل گراوٹ پر وزیر خزانہ و اقتصادیات عبدالناصر ہمتی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کیخلاف یہ کارروائی عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔ ایرانی پارلیمان کے 173 میں سے 182 ارکان نے عبدالناصر ہمتی کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔

اس سے قبل اراکین پارلیمان سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہمتی کو ملک کے معاشی مسائل کا ذمے دار قرار دیا تھا۔ جب کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عبدالناصر کا دفاع کیا تھا کہ ملک کے موجودہ معاشی مسائل کا تعلق کسی ایک فرد سے نہیں ہے اور اس لیے ہم فرد واحد کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔

واضح رہے کہ مسعود پزشکیان کے صدر بننے کے بعد ایران میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے کا بجٹ شدید متاثر ہوا ہے جب کہ اس کی اہم وجہ ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ بتائی جا رہی ہے۔

گزشتہ اتوار کو ایک امریکی ڈالر کی قدر 9 لاکھ 20 ہزار ریال تھی جبکہ 2024 کے وسط میں یہی امرییی ڈالر 6 لاکھ ایرانی ریال کا تھا۔

ایرانی نائب صدر جواد ظریف مستعفی ہوگئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں