اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

افغان ایران سرحد پر کشیدگی : متعدد ایرانی فوجی اور طالبان کمانڈر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کابل/تہران : ایران اور افغانستان کی سرحد پر شدید جھڑپوں کے دوران ایرانی سرحدی فوج کے متعدد اہلکار اور تین طالبان کمانڈر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرحدی فوج اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں افغان صوبے نمروز کے سرحدی علاقے میں ہوئیں۔

ایران کی سرحدی فوج کے اہلکاروں نے جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا استعمال کیا جب کہ افغان طالبان نے امریکی مسلح گاڑی ‘ہموی’ کا استعمال کیا۔

ود طرفہ جھڑپ کے دوران گیارہ ایرانی سرحدی اہلکار اور تین طالبان کمانڈروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ایرانی میڈیا نے مقامی افغان شہریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان اور ایرانی فوجیوں میں جھڑپ ایرانی فوجیوں کے افغانستان کی سرحدی میں حدود میں داخل ہونے کے بعد شروع ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں