جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ، ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں سیکیورٹی اورامن کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ کا دفتر خارجہ میں استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے وفد کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی، ایران پاکستان کےساتھ کام کرکے بہت خوش ہے۔

مزید پڑھیں : وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا خاص ہمسایہ ملک ہے، پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں پاکستان کے باہمی اورکثیر القومی تعاون موجود ہے۔ خطے کی سیکیورٹی اور امن کےلئے مل کرکام کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران اورپاکستان ہمسائیہ ملک ہیں۔ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں آگے بڑھنے کےلئے خیالات کا تبادلہ اہم ہے ملاقات میں مسائل کے حل کے لئے بات چیت ہوئی مقصد صرف امن ،استحکام اور خوشحالی ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف کل پاکستان پہنچے تھے ، پاکستانی دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ان  کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق جواد ظریف دورہ پاکستان کے دوران ملک کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔،

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں