اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

شام میں اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسدارن انقلاب کے مشیر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں میں ایرانی پاسدارن انقلاب کے مشیر جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شامی میڈیا نے بتایا کہ افواج نے اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملے میں پاسدارن انقلاب کے مشیر سعید علیدادی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

اسرائیل شام میں ایرانی فوج کی موجودگی کے خلاف طویل عرصے سے بمباری کر رہا ہے۔

گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے دمشق میں کیے گئے حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایران نے جاں بحق ہونے والے چاروں اہلکاروں کا عہدہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ اسرائیل نے شامی دارالحکومت میں ایرانی مشیروں کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ ادھر، اسرائیل نے بھی اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی تھی۔

شامی سرکاری میڈیا نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا گیا جبکہ شامی فورسز نے جوابی کارروائی میں متعدد میزائلوں کو مار گرایا۔ فضائی بمباری کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں