ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔
عاجل | سقوط صاروخ إيراني على حيفا المحتلة. pic.twitter.com/Z9FpF42X99
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) June 20, 2025
رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے میزائلوں کی تازہ لہر میں تل ابیب اور یروشلم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز نے ہنگامی طبی ٹیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیفہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ شمالی اسرائیلی شہر میں ایرانی میزائل کے اثر کی اطلاعات کے نتائج ہیں۔
אחת מזירות הנפילה בצפון | תיעוד >>>https://t.co/xuU14jJYSE pic.twitter.com/nQK3TZK0wQ
— כאן חדשות (@kann_news) June 20, 2025
ملک بھر میں شہریوں کو بموں سے محفوظ رکھنے کے لیے شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایران نے اسرائیلی حملوں میں اپنے سائنسدانوں کی شہادتوں کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی سائنس انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مذکورہ عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیلی حدود میں دور حملہ کرتے ہوئے اس کے سائنسی ادارے وائیزمین انسٹی ٹیوٹ کو ملیا میٹ کردیا ہے۔
وائیزمین انسٹی ٹیوٹ کا شمار اسرائیل کے بڑے اداروں کیا جاتا ہے، جہاں کئی دہایوں سے سائنس کے مختلف شعبوں میں تحقیق کا کام جاری ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے سائنس انسٹیٹیوٹ کی تباہی کو جنگ میں اہم دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔