تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تباہی سے پہلے یوکرین طیارے کے پائلٹ کو ایرانی حکام نے کیا کہا؟

تہران : ایرانی ایوی ایشن کے سربراہ علی عابدزادے کا کہنا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ یوکرین کا طیارہ میزائل کا نشانہ نہیں بنا،کیونکہ تباہی سے پہلے ہی پائلٹ کو واپسی کا کہہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کی میزائل سے تباہی کے الزامات مسترد کردیئے، ایرانی ایوی ایشن کے سربراہ علی عابدزادے کا کہنا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ ایران میں تباہ ہونے والا یوکرین کا طیارہ میزائل کا نشانہ نہیں بنا۔ یوکرین کے مسافر طیارے کے پائلٹ کو تباہی سے پہلے ہی واپسی کا کہہ دیا گیا تھا۔

ایران ایوی ایشن سربراہ کا کہنا تھا کہ بلیک باکس میں تکنیکی خرابی ہے، اگربلیک باکس کا تجزیہ نہ کرسکے تو اسے روس یا کینیڈا بھجوا دیا جائے گا۔

گذشتہ روز امریکی میگزین نیوز ویک نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین کے طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا تھا، طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل لگا تھا، پینٹاگون اور عراقی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام نے اس حادثے سے متعلق آگاہ کیا، طیارے کو جو میزائل لگا وہ روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ٹی او آر ایم ون تھا۔

مزید پڑھیں : یوکرینی طیارے کی تباہی کا معاملہ، ایران نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

نیوز ویک کا کہنا تھا کہ پینٹاگون حکام کے مطابق واقعہ غلطی کے باعث پیش آیا تھا، سیٹلائٹ کے ذریعے بھی میزائل فائر کرنے کے شواہد ملے ہیں، جب کہ ایرانی حکام نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی ہے۔ خیال رہے ایران میں یوکرینی طیارہ گرا تھا جس میں 176 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بعد ازاں برطانوی اور کینیڈین وزرائے اعظم نے بھی دعویٰ کیا  کہ یوکرین طیارہ ایرانی میزائل لگنے سے تباہ ہوا ہے اور  مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں، جب تک انصاف ہوتا نہیں دکھے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Comments

- Advertisement -