واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اہم بیان دیا ہے کہ وہ ایران کی تیل تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جمعرات سے پہلے تک ایران پر میزائل حملوں کے جواب میں کسی حملے کی توقع نہیں ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کی تیل تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی حمایت کریں گے تو امریکی صدر نے جواب دیا کہ ہم اس سلسلے میں بات چیت کر رہے ہیں۔
جوبائیڈن کے حالیہ بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کسی کارروائی کی توقع نہیں ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان حزب کو نشانہ بناتے ہوئے تحمل کے مطالبات پر بہت کم توجہ دی تھی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیل کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دیں گے تو انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو اجازت نہیں مشورہ دیتے ہیں اور آج ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔
گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کرے گا۔