ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

ایران میں بندر عباس کے شاہد راجئی پورٹ پر زوردار دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر بندر عباس کے شاہد راجئی پورٹ پر زوردار دھماکا ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا پورٹ کے قریب ایڈمنسٹریٹو بلاک میں عمارت کے اندر ہوا ہے، جس کے باعث 406 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق بندرگاہ پر ہونےوالے دھماکے میں تخریب کاری کا امکان نہیں، کنٹینرز کے اندر موجود کیمیائی مواد ممکنہ طور پر دھماکے کی وجہ بنا، گذشتہ دنوں ذخیرہ کیمیکل پر حفاظتی خدشات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔

صوبہ ہرمزگان کی کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا ویڈیوز میں دھماکے کے علاقے سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دیگر سوشل میڈیا ویڈیوز میں عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہوا دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں کو علاقے کے آس پاس بھی دیکھا گیا جو املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے تھے۔

شاہد راجئی پورٹ بنیادی طور پر کنٹینرز کی آمدورفت کو ہینڈل کرتی ہے اور اس میں آئل ٹینک اور دیگر پیٹرو کیمیکل سہولیات بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہونے کا امکان ہے، اس سے پہلے مذاکرات کے دو دور روم اور مسقط میں ہوئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ ہائی لیول پر مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، ایران کا خیرخواہ ہوں، ایران کے اربوں ڈالر بچانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا مالی حجم بہت بڑا ہے۔

اسرائیل حماس اور فلسطینیوں کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟ امریکی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لئے مشکل ہوگا، ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، جوہری اثاثے خطرناک عمل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں