پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ایرانی صدر اور وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مرحوم ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ آرمی چیف کا ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جنرل عاصم منیر نے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر حکام کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعاگو ہیں،

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے سوگوار خاندانوں کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی افواج ہرموقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دکھ کی گھڑی میں ساتھ دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا، ایرانی جنرل نے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں