ہفتہ, جون 14, 2025
اشتہار

ایرانی صدر کا اسرائیلی حملوں کا سخت جواب دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیلی حملوں کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی صدر نے قوم سےخطاب میں اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے متحد رہنےکی اپیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کے بزدلانہ حملوں کے بعد خاموش نہیں رہےگا ایران کے جوابی حملے پر دشمن اپنے احمقانہ اقدام پر پچھتائےگا ایرانی شہری اپنی حکومت کے پیچھے کھڑے ہوں۔

ایران  نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس  بلانے کی درخواست کر دی جس کے لیے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/tag/iran-israel/

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے اعلان جنگ ہیں اسرائیلی حملے یواین چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اسرائیلی اقدام  سے علاقائی، بین الاقوامی امن وسلامتی کو شدید خطرات ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طور پر مسئلے کوحل کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں