اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

ہمارے پاس دفاع کی صلاحیت نہ ہوتی تو اسرائیل روز ہم پر بمباری کرتا، ایرانی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے واضح کیا ہے کہ اگر ہمارے پاس دفاع کی صلاحیت نہ ہوتی تو اسرائیل روز ہم پر بمباری کرتا۔

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں علی الصبح ایران پر حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو سخت جواب دیں گے، ایران سے مذاکرات کے دوران اسرائیل سے تعاون پر امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کا جواب جاری رہےگا، جوابی کارروائیاں شدت اختیار کرسکتی ہیں، ایران سے اسرائیلی اہداف پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے جائیں گے۔

iran israel تمام خبریں

غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام میں شدید غصہ اور غیریقینی صورتحال ہے، امریکا سے مذاکرات کی امید دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری طرف ایرانی میڈیا نے ایرانی کی کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی فضائی دفاع نے صوبہ ایلام میں 3 اسرائیلی ڈرونز مارگرائے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران کے 10 سے زائد شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں، شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، تہران، کرمانشاہ، اصفہان سمیت کئی شہروں میں زوردار دھماکے سنے گئے۔

‘پاکستان ایران کیساتھ کھڑا ہے’ وزیراعظم شہباز اور ایرانی صدر مسعود میں ٹیلی فونک رابطہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں