ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایرانی سرکاری ٹی وی کی صدرکی سلامتی کیلئے شہریوں سے دعاؤں کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایرانی سرکاری ٹی وی نے صدر کی سلامتی کیلئے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی ہے، تاہم اسی کے ساتھ ساتھ سرکاری ٹی وی نے صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی و خیریت کیلئے شہریوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کردی ہے۔

کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ ہیلی کاپڑ میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان بھی سوارتھے۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان میں پیش آیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اور ان کا وفد متعدد ہیلی کاپٹروں میں سوارتھا، انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پائلٹ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی جگہ پر پہنچنے کےلیے 14 ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا مقام تلاش کررہی ہیں۔

ایرانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے جس علاقے میں لینڈنگ کی وہاں تیزبارش ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں